3 دسمبر، 2024، 8:14 PM

امریکہ دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لئے قومی سلامتی کارڈ کھیلتا ہے، چین

امریکہ دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لئے قومی سلامتی کارڈ کھیلتا ہے، چین

چین کی وزارت تجارت نے اپنی چپ ٹیکنالوجی کے خلاف امریکی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی وزارت تجارت نے ملک کی چپ ٹیکنالوجی کی برآمدات کے خلاف نئی امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

چینی وزارت نے زور دیا دور کہ وہ چینی کمپنیوں کے حقوق اور جائز مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے گی۔ 

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا: امریکہ کا 136 چینی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول اداروں کی فہرست میں شامل کرنا چین اور دیگر ممالک کے درمیان تجارت میں مداخلت ہے۔

انہوں نے امریکی اقدام کو یکطرفہ غنڈہ گردی قراد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ قومی سلامتی کے بہانے ممالک کو غیر قانونی پانبدیوں کا نشانہ بناتا ہے، تاہم چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ 

News ID 1928556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha